ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / برطانیہ میں دہشت گردی، سعودی شہریوں کو سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت

برطانیہ میں دہشت گردی، سعودی شہریوں کو سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت

Thu, 23 Mar 2017 16:43:56    S.O. News Service

ریاض،23مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)برطانیہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز لندن میں ہونے والی مبینہ دہشت گردی کی کارروائی میں سعودی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔سعودی پریس ایجنسی’واس‘ کے مطابق لندن میں سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب دہشت گردی کے واقعے کے بعد سفارت خانے کے اہلکار حکام سے رابطے میں ہیں اور صورت حال کو دیکھ رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں دہشت گردی کی کارروائی میں کسی سعودی شہری کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔سفارت خانے کی طرف سے برطانیہ میں موجود سعودی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقے میں نہ جائیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔


Share: